• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اہم سیاسی مشورہ دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اہم سیاسی مشورہ دیدیا۔

ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشت گردی میں کون ملوث ہے؟ وزیراعلیٰ آئی جی سے بریفنگ لیں تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، سندھ حکومت کے خلاف سہیل آفریدی کے بیان پر افسوس ہوا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے انہیں مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول دیا، پی ٹی آئی نے جلسے کے نام پر ٹریفک جام کیا، تحریک انصاف صرف انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید