• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے تقریر ہمیشہ بڑی مہنگی پڑتی ہے، شوکت عزیز

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے تقریر ہمیشہ بڑی مہنگی پڑتی ہے، فیصلے اپنے دل سے کرتا ہوں، دماغ سے نہیں۔

اسلام آباد میں الوداعی ریفرنس سے خطاب میں شوکت صدیقی نے کہا کہ وزیر قانون نے نومبر 2024ء میں رابطہ کرکے چیئرمین این آئی آر سی کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اس ادارے کو بند کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، میں نے 2 مرتبہ انکار کیا مگر پھر چیلنج سمجھ کر اس ذمے داری کو قبول کیا۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ لوگوں کاخیال ہے شوکت صدیقی نے اچانک استعفی کیوں دے دیا؟ میں اپنے دل سے فیصلے کرتا ہوں، دماغ سے نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب مجھے باور کرایا گیا کہ این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ہرجانہ دی گئی ہے تو اسی لمحے استعفیٰ دے دیا، مجھے تقریر ہمیشہ بڑی مہنگی پڑتی ہے۔

شوکت صدیقی نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، اللہ سے بہتر انصاف کرنے والا کوئی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید