قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری ہے۔