• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ سردی کی لہر برقرار، گورکھ اہل اسٹیشن پر درجہ حرارت مائنس 4 ڈگری ہوگیا

سکھر +دادو+تلہار(بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) اندرون سندھ سردی کی لہر برقرار ہے اور گورکھ ہل اسٹیشن پر درجہ حرارت مائنس 4ڈگری ہو گیا ہے۔ موسم کی شدت سے تفریحی مقام پر پانی کے تالاب جم گئے جس سے صوبےکا سب سے سرد مقام بن گیا،سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد،تفصیلات کے مطابق سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ سورج نکلنے کے باعث دوپہر کے وقت سردی کی لہر میں کمی دیکھنے میں آئی، لوگوں کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر دھوپ میں بیٹھ کر آپس میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتی دکھائی دی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں پڑنے والی سردی کے اثرات سکھر، روہڑی، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، اروڑ، بچل شاہ میانی، باگڑجی، تماچانی سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں بھی نظر آرہے ہیں۔ کئی دن سے پڑنے والی شدید سردی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔دادو سے نامہ نگار کے مطابق گورکھ ہل اسٹیشن پر سردی کی شدید لہر کے باعث درجہ حرارت مائنس 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ سردی کی شدت سے گورکھ ہل پر پانی کے تالاب جم گئے جس کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن اس وقت سندھ کا سب سے سرد مقام بن گیا۔ شدید سردی کے باوجود گورکھ ہل اسٹیشن سیاحوں سے بھر گیا جہاں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔ کراچی، حیدرآباد اور اندرونِ سندھ سے آئے سیاحوں نے سرد موسم کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا اور مائنس درجہ حرارت میں بھی سیاحوں کی ہل ہنگامہ، قہقہے اور موسیقی سے گورکھ ہل گونج اٹھا۔ سیاحوں نے گورکھ ہل پر کیمپنگ کی، الاؤ جلائے اور پوری رات سرد موسم میں گزار دی۔

ملک بھر سے سے مزید