• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیوجی لائسنس کیلئے سروس بارے شرائط پورا کرنا لازمی ہوگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے فائیوجی لائسنس کیلئے سروس سے متعلق شرائط کو پورا کرنا لازمی قرار دیدیا ، فائیو جی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو لازمی ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا ہوں گی،آپریٹرز کو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، پی ٹی اے دستاویز کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل نگرانی یقینی بنانی ہوگی، سروس کے معیار اور دستیابی میں صارفین کے ساتھ امتیاز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، فائیو جی ٹیرف کو ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز 2009 سے مشروط کر دیا گیا ہے ، فائیو جی سروسز کیلئے جارحانہ یا غیر مسابقتی ٹیرف کی اجازت نہیں ہوگی، دستاویز کے مطابق نمایاں مارکیٹ پاور رکھنے والی کمپنیوں کے نرخ پی ٹی اے ریگولیٹ کر سکے گا ، ٹیلی کام کمپنیوں کو فور اور فائیو جی کوریج میپس ویب سائٹس پر فراہم کرنا ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید