• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق یقین دہانیوں پر عمل نہیں کررہی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت کی ٹائم لائن اور یقین دہانیوں پر عمل نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔

ای سی پی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سےمتعلق یقین دہانیوں اورٹائم لائن پرعمل نہیں کررہی، صوبے میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے، جلد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس سماعت کےلیے مقرر کرے گا، جس کی تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید