وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک طیاروں کے حصول کیلئے بات کر رہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کیساتھ ایم او یو پر سائن ہوا ہے، معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ تیمور ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی۔ معاشی استحکام ہم لے آئے، اب ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سات دانش اسکول بنائے جا رہے ہیں۔