پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں کل سے پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کےلیے الرٹ جاری کردیا گیا، 16 سے 23 جنوری تک صوبےمیں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔