5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) کو کراچی پولیس کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر، ناظم آباد، گلبہار، جمشید کوارٹرز اور عزیز آباد کے ڈی ایس پیز کو ہٹایا گیا ہے۔
کراچی پولیس کے 6 ایس ایچ اوز کو معطل کرکے ایڈمن برانچ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس میں پیر آباد، عزیز آباد، گلبہار، سولجر بازار، جمشید کوارٹرز اور رضویہ کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افسران کو 11 جنوری کو سیکیورٹی انتظامات میں غفلت اور بدانتظامی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے افسران کی غفلت کا نوٹس لیا تھا۔