نئی دہلی کی کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی عدالت نے سربراہ دختران ملت آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔
عدالت نے حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم قرار دیا ہے، حریت پسند کشمیری خواتین کو سزائیں17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمے بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں چلے، سیاسی مقدمے میں آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین 3 دہائیوں سے جھوٹے مقدمے میں بھارتی قید میں ہیں۔