• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے ثابت کیا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسد عمر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ ن نے یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ 

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ووٹ لے کر نہیں آئی، اگر ووٹ لے کر آتے تو ان کو عوام کی پریشانی ہوتی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا، ایک نیا میثاق جمہوریت بنانا ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ ایران کی صورت حال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے، ایران کے معاملے پر پاکستان نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

قبل ازیں اسد عمر نے کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

قومی خبریں سے مزید