• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان پر کوئٹہ میں خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء قومی ہیرو ہیں۔ ان کا نام، قربانی اور کردار ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میجر انور کاکڑ جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کے باعث ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ریاست اور حکومت کا اولین فرض ہے۔

قومی خبریں سے مزید