کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ نے 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے کے بعد دو جہازوں کی ہینڈلنگ روک دی گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کیماڑی ویسٹ وہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں لگی، جس نے کئی کنٹینرز کو لپیٹ میں لے لیا۔
کنٹینرز میں الیکٹرونک آئٹمز، کیمیکل، کپڑا اور لیتھیم بیٹریز موجود ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں 20 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔
وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری نے آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرنےکی ہدایت کی۔
چیئرمین کے پی ٹی نے پورٹ ٹیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔