• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسے اصولوں پر بات کرنی ہے وہ بات کرے، سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا : فائل فوٹو
سلمان اکرم راجا : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انھیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جسے اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کرے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کسی آسائش کے لیے اور چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے، پہلے بھی حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے، بسکٹ کھائے، چائے پی اور کچھ نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید