• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: M2، M3 اور M4 کے مختلف سیکشنز دھند کے سبب بند

لاہور سمیت پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔

ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کےمطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سےسمندری تک اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ 

اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سےٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پریشانی سے بچنے کے لیے شہری صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل کریں، رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں۔

ترجمان کے مطابق اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں، دھند میں ہائی بیم کا استعمال ہرگز نہ کریں، اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔


قومی خبریں سے مزید