کراچی میں پورٹ قاسم، وائرلیس گیٹ کےقریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی پورٹ کے حصے ویسٹ وہار میں ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کنٹینر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔