• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری میں کوئی تو بات ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے، اعتزاز احسن

اسکرین گرائب
اسکرین گرائب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میں کوئی تو ایسی بات ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراز احسن نے کہا کہ ان انتخابات کو میں الیکشن نہیں مان سکتا، بلاول بھٹو کو ہرایا گیا، عطا تارڑ جیت ہی نہیں سکتے تھے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ لاہور پیپلز پارٹی کی جان ہے، لاہور سے بلاول ہار جائیں میں نہیں مانتا، پہلے یہ ہوتا رہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری میں کوئی تو ایسی بات ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید