• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا پرویز بٹ نے جنید صفدر کے ولیمے کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

فوٹوز: انسٹاگرام / حنا پرویز بٹ
فوٹوز: انسٹاگرام / حنا پرویز بٹ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی تقریب ولیمہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی، ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی، تقریب میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا پرویز بٹ نے تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، متعدد تصاویر میں وہ مختلف شخصیات کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر دلہا جنید صفدر اور دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ بھی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مریم نواز کے صاحبزادے دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے، دلہا جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی، دلہن شانزے علی گلابی عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔

پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے گلابی پھولوں کے ساتھ سجایا گیا تھا، تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیرتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید