مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا پہنچ گئے۔
اس موقع پر آفاق احمد نے آتشزدگی سے جلنے والے گل پلازا کے وہاں موجود تاجروں سے ملاقات کی اور اس سانحے پر اظہار افسوس کیا۔
انھوں نے کہا حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انھوں نے تاجروں اور متاثرین سے کہا کہ آپ اتحاد کا مظاہرہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔