• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا مزید 30 نئے سہولت بازاروں کاہدف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ صوبے کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا کی ہول سیل ریٹ پر فراہمی جاری ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9 ہزار 200 لوگوں کو روزگار مل چکا ہے ۔

اُن کا کہناتھا کہ1 سال میں ساڑھے 8 کروڑ افراد کی آمد، ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی۔

قومی خبریں سے مزید