• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، موٹرسائیکل سوار نوجوان گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے شاد باغ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق موٹرسائیکل سوار 24 سالہ بلال شاد باغ کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کی گردن پر ڈور پِھر گئی۔

ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا۔

قومی خبریں سے مزید