• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا۔

ہنزہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سوات میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہنزہ کے علاقے وادی چیپورسن میں 100 سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ زودخون اور ستمرگ گاؤں میں مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک کئی مقامات پر بند ہے، سخت سردی ہے، حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید