• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 200 عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزیٹس نہیں، سعدیہ جاوید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں 200 کے قریب عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزیٹس نہیں، اولڈ سٹی ایریا میں پرانی عمارتوں میں فائرسیفٹی بھی نہیں۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس بلایا جس میں سارے معاملات پر بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت آگ کی اطلاع دی گئی اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ آگ کتنی شدت کی تھی، ایک گھنٹے میں پورے گل پلازا میں آگ پھیل گئی۔

گرین لائن کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شروع میں پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تاہم بعد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید