• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لوگوں کی بڑی تعداد گل پلازا پہنچ گئی، اندر داخل ہونے کی کوشش

فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد سانحے کا شکار گل پلازا کے قریب پہنچ گئی۔

شہری گل پلازا کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس کے باعث پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔

پولیس اور ریسکیو اداروں کی جانب سے لوگوں کو گل پلازا سے ہٹانے کے لیے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے متعدد پلرز کمزور ہوچکے ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت عمارت گر سکتی ہے۔

دوسری جانب گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے کے خلاف مختلف دکانداروں اور شہریوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گل پلازہ کی آگ 33 گھنٹوں بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔

جلی ہوئی عمارت سے مزید ایک لاش نکال لی گئی ہے، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید