• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے

ضلع دادو میں میہڑ کے گاؤں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دادو کے مطابق وائرس سے بیمار 4 بچوں کا علاج کراچی کے اسپتال میں جاری ہے۔ 

ڈی ایچ او ڈاکٹر امداد علی شاہ کے مطابق بچوں کو بخار کے بعد خطرناک وائرس سے گلے میں درد ہوتا ہے، وائرس ایک بچے کے بعد خاندان کے دیگر بچوں میں پھیل گیا۔ 

ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر امداد شاہ نے کہا کہ بیماری سے بچوں کے انتقال پر افسوس ہے۔ 

دریں اثنا تعلقہ انچارج ڈاکٹر محمد عیسیٰ محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ گاؤں پہنچ گئے۔ 

تعلقہ انچارج کے مطابق ویکسین کے لیے گاؤں میں محکمہ صحت کی ٹیم بھیجی گئی تھی۔ ڈاکٹر محمد عیسیٰ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید