میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہید فائر فائٹر فرقان کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔
مرتضیٰ وہاب شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے، اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار اور 1 کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہ شہید فرقان کی بیوہ کو باقاعدگی سے ملتی رہیں گے، بیوہ کو ملازمت بھی فراہمی کی جائے گی جبکہ بچے کی تعلیم کے اخراجات بھی کے ایم سی اٹھائے گی۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ شہید فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کے ساتھ ریسکیو آپریشن دوران جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید فرقان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ناظم آباد فائر اسٹیشن کا نام شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔