پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط تحریر کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا خط ان کے بیٹے زین قریشی نے ایم پی اے ندیم قریشی کے حوالے کیا۔
خط میں انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں پنجاب پروٹیکشن آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کیخلاف تقریر پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ مسئلہ قانونی برادری کو متحد کرنے کا سبب بنا ہے۔
خط کے متن کے مطابق حامدخان کی قیادت میں دونوں پیشہ ور گروپس نے اسے مسترد کیا ہے، احسن بھون کی قیادت میں پنجاب بار کونسل نے بھی اس قانون سازی کو مسترد کر دیا۔
خط کے مطابق پنجاب بار کونسل بھی اس ایکٹ کے خلاف باقاعدہ تحریک چلانے پر غور کر رہی ہے۔
متن کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس متنازع قانون کو درست طور پر معطل کر دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں آپ کی کارکردگی نے ہمیں بہت زیادہ اطمینان بخشا ہے، میں اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہوں مگر حالات کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔