• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ 

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرڈیووس میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید