• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا، سندھ حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا پر صوبائی حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ناصر حسین شاہ، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی اور پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے شرکت کی۔

جوڈیشل کمیشن سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازا پر سندھ حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی، ہم سے پہلا مطالبہ فارنزک تحقیقات کیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے اس ایشو پر کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کے ذمے داروں کا تعین ہونا چاہیے، سندھ حکومت پتا لگائے کہ تھوڑی رقم کےلیے کون کون ایسے واقعات کے پیچھے ہے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ کراچی میں سانحہ بلدیہ سمیت پہلے بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں، 4  ادوار کی حکمران جماعت اب بھی کہہ رہی ہے ہم سیکھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید