• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا میں نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں بنائی گئیں، ایس بی سی اے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا ہے کہ گل پلازا کے مالک نے نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کیں۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کی تعمیر کی اجازت تھی، 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیر ہوئیں، راہداری اور باہر نکلنے کی جگہوں پر دکانیں بنائی گئیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق 1998 میں گل پلازا کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئیں، پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا۔

نقشے کے مطابق گل پلازا میں بیسمنٹ سمیت تین منزلوں کی اجازت تھی، 2003 میں گل پلازا کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید