• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گل پلازہ میں آگ سے مسجد اور قرآن پاک محفوظ

کراچی کے گل پلازہ میں آگ سے مسجد کو نقصان نہیں پہنچا، قرآن پاک بھی محفوظ ملے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کلیئر کردی گئی، پہلے فلور پر مسجد میں کوئی شخص نہیں ملا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں فائر فائٹنگ، سرچنگ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ شہر قائد میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ایم اے جناح روڈ پر واقع مارکیٹ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ71 تاحال لاپتا ہیں اور 18 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں، 48 فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کرادیے ہیں۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی بھیجے جارہے ہیں، اگلے تین دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب سندھ فرانزک لیب کو 6 لاشوں کےنمونےموصول ہو گئے، ناقابل شناخت 6 لاشیں ایدھی سردخانےسہراب گوٹھ منتقل کر دی گئیں ۔


قومی خبریں سے مزید