کراچی میں نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے 2 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ابتدائی طور پر شیڈز میں لگی تھی، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔