• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مستعد پولیس دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لاء انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے جاری تربیتی پروگراموں اور اصلاحی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے ملاقات اور گفتگو بھی کی، انہوں نے شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پولیس کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے دہشت گردی، جرائم اور سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف جدوجہد میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید