• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا کراچی میں گل پلازا واقعے پر افسوس کا اظہار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کراچی میں گل پلازا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، یہ سانحہ پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحۂ گل پلازا دلخراش اور افسوسناک ہے، قیمتی جانوں کےضیاع پر دُکھ ہوا۔

وزیراعلیٰ کےپی نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللّٰہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کوصبرِ جمیل عطا فرمائے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین اور بنیادی ذمےداری ہے۔

قومی خبریں سے مزید