گل پلازا سانحے میں جاں حق افراد کی 6 سوختہ لاشوں کے نمونے (آج) منگل کو جامعہ کراچی کی سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرالوجی لیب میں موصول ہوئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز پیر کو بھی 6 سوختہ لاشوں کے نمونے جامعہ کراچی میں لائے گئے تھے۔
جامعہ کراچی کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لیے متاثرہ خاندانوں سے آج 37 ریفرنس نمونے بھی موصول ہوئے ہیں جبکہ پیر کو بھی 10 ریفرنس نمونے موصول ہوئے تھے، اس طرح ریفرنس نمونوں کی تعداد 47 ہوگئی۔
جامعہ کراچی کے مطابق سوختہ لاشوں کے نمونے بہت بری حالت میں ہیں جس کی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کے وقت کا تعین کیا جانا مشکل ہے۔