کراچی کے علاقے صدر میں واقع عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر میں واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ لگ گئی، 2 فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ شادمان ٹاؤن میں کےالیکٹرک کے سب اسٹیشن میں بھی آگ لگ گئی ہے۔