کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر امریکی قونصل خانہ نے اظہار افسوس کیا ہے۔
کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کی دعا گو ہیں۔
امریکی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ریسکیو اور فائر فائٹر اہلکاروں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔