• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔

زیورخ پہنچنے پر یواین میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے، اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس میں معاشی استحکام کے حوالےسے کی جانے والی اصلاحات، پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالیں گے اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ٹرپل او پروگرام پر بھی بات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید