وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو سڑک یا گلی کھود رہے ہیں، اُس کا مکمل پلان ہونا چاہیے۔
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جو سڑک، گلی آپ کھود رہے ہیں، اس کا مکمل پلان آپ کے پاس ہونا چاہیے، جو سڑک یا فٹ پاتھ کھود رہے ہیں، اُسے ساتھ ساتھ بناتے جائیں، عوام کے لیے واکنگ ٹریک بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اوپن ایئر جم بنائیں، فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط بنائیں گے، شہروں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی مین ہول کھلا نہیں ہونا چاہیے، یہ آپ کی ذمے داری ہے، مین ہول ایک ہی معیار کے ہونے چاہئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مین ہول کا لیول سڑک کے برابر ہونا چاہیے، آدھا انچ بھی اوپر نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی محکمے کو منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑک نہیں کھودنے دیں گے۔