• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ممکن نہیں، چیئرمین آباد حسن بخشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) پاکستان حسن بخشی نے کہا ہے کہ 3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ممکن نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران چیئرمین آباد نے کہا کہ 266 عمارتوں کی جو فہرست دی گئی، اس میں صرف بلڈرز کے پراجیکٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت ساری عمارتیں 30 سے 40 سال پرانی ہیں، اس وقت تو شاید یہ فائر لاز بھی نہیں تھے۔

حسن بخشی نے مزید کہا کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات مسلسل ہونے چاہئیں، بیشتر نئی عمارتوں میں بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات چاہیں بھی تو نہیں ہوسکتے۔

قومی خبریں سے مزید