امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے ساتھ کے بغیر نیٹو تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا، افسوسناک لیکن یہی سچ ہے۔
اپنی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جتنا میں نے نیٹو کے لیے کام کیا، کسی شخص یا امریکی صدر نے نہیں کیا۔