وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 800 سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے ہیں۔
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں چند ماہ میں تجاوزات کے خلاف 3 ہزار سے زائد آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں سرکاری زمین پر تعمیر غیرقانونی پیٹرول پمپ گرادیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔