• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رجب میں ایک کروڑ 48 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

ماہ رجب کے دوران زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ 

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ رجب میں اندرون اور بیرون ملک سے ایک کروڑ 48  لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ 

اعداد و شمار کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 20 لاکھ زائرین مختلف ممالک سے آئے تھے۔ 

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دونوں اداروں کے مستند اعداد و شمار سے عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔ زائرین کی آمد میں اضافہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی سہولتوں اور خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید