وزیراعظم شہباز ڈیووس سے پاکستان واپسی سے قبل برطانیہ پہنچ گئے، ان کے طیارے نے لوٹن کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں بورڈ آف پیس کےمعاہدے پر بھی دستخط کیے۔
شہباز شریف لندن میں چار روز قیام کریں گے، وزیراعظم ملاقاتوں کے علاوہ میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کرنے والوں میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، او پی ایف کے چئیرمین سید قمر رضا شامل تھے۔
ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر احسن ڈار کے علاوہ خرم بٹ بھی شامل تھے۔