عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا ۔
چارسدہ میں باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامیوں کو سزا دی جائے، ان دہشت گردوں کو لانے والے قوم کے مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا۔
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے ساتھ سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اہل فلسطین کی مرضی سے حل کیا جائے۔