لاہور میں بسنت کی اجازت کے بعد پتنگ اور ڈور کی تیاری کا عمل ایک بار پھر روایتی انداز میں جاری ہے۔
کاریگر صبح سے شام تک پتنگیں اور ڈور تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ تیاری کے تمام مراحل میں حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔
2007 کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کا اعلان کیا ہوا، اس کاروبار سے وابستہ رہنے والے اور پتنگ بازی کے شوقین افراد میں تو جیسے جان ہی پڑگئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں حکومتی لائسنس ہولڈر پتنگ اور ڈور تیار کر رہے ہیں۔
پتنگ ساز محمد شاہد کا کہنا ہے بسنت کی اجازت سے کاریگر بہت خوش ہیں۔
ڈور ساز محمد آصف کا کہنا ہے ڈور کی تیاری میں منظور شدہ نمبرز کے دھاگے لگا رہے ہیں۔ ڈور کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے رجحان کے مطابق کیا جائے گا۔
بسنت کی خوشیوں کو دوبالا اور ماضی کی یادوں تازہ کرنے کے لیے پتنگ باز وقت سے پہلے پتنگ اور ڈور کی بکنگ کروانے کی دوڑ میں لگے ہیں۔
کاریگروں کا کہنا ہے خام مال کی محدود دستیابی کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہےـ
لاہور میں بسنت کی مشروط اجازت کے بعد پتنگوں اور ڈور کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ پتنگ سازوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی ضابطوں کے تحت صرف محفوظ اور منظور شدہ مواد استعمال کر رہے ہیں۔