• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں: شاہد خاقان عباسی

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید جو عمارتیں موجود ہیں ان کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہاں پر روایتی انداز میں تفتیش ہوئی، اس سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام ذمے داری ہے، آپ کو اس معاملہ کو طے کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو، واقعے کے بعد حکومت کا ایک ادارہ معاملے کا تجزیہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہو رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ورثاء کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ صرف قراردادیں پاس کرنے سے معاملات طے نہیں ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید