• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 22 جنوری سے اب تک بارشوں اور برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ بارشوں اور برفباری کے باعث 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

چترال، مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں لینڈ سلائیڈنگ، گھروں کی چھتیں اور برفانی تودے گرنے کے حادثات پیش آئے۔

حکام کے مطابق بند شاہراہوں کو کھولنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل رات سے منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید