• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم پی پی رہنما تاج حیدر کا سول اعزاز اپ گریڈ کر دیا گیا، صدر نے منظوری دیدی

مرحوم تاج حیدر.
مرحوم تاج حیدر.

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما مرحوم تاج حیدر کے سول اعزاز کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے مرحوم تاج حیدر کے سول اعزاز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق مرحوم تاج حیدر کے اعزاز ستارۂ امتیاز کو ہلالِ امتیاز (بعد از وفات) میں اپ گریڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید