• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی صوابی میں کارروائی، 6 لاکھ 4 ہزار 854 کلو تمباکو برآمد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پشاور کے ریجنل ٹیکس آفس نے 6 لاکھ 4 ہزار 854 کلو گرام تمباکو گرین لیف برآمد کرلیا۔

ایف بی آر پشاور نے صوابی کے علاقے انبار میں کارروائی کرکے غیر قانونی گرین لیف تھریشنگ یونٹ سیل کردیا۔

کارروائی کے دوران مکمل فعال یونٹ کو ایف بی آر میں جمع ٹیکس دستاویز میں ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بڑی مقدار میں تمباکو اور متعلقہ اشیا قبضے میں لے لی گئیں،کارروائی کے دوران 6 لاکھ 4 ہزار 854 کلو گرام تمباکو گرین لیف برآمد کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید